ضلعی انتظامیہ پشاور اور پولیس کی مشترکہ کاروائی، 600 بوتلیں جعلی سینیٹائزر برآمد

112

پشاور،28مارچ(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور اور سٹی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے جعلی سینیٹائزر بنانیوالے گروہ کو گرفتار کرکے 600 بوتلیں جعلی سینیٹائزر برآمد کرلیں۔

ضلعی انتظامیہ ترجمان کے مطابق ایک اطلاع ملنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے ایس ایچ او جاوید اختر کے ہمراہ کاروائی کرکے فقیر آباد میں ایک پلازے پر چھاپہ مارا جہاں گروہ کے اراکین جعلی سینیٹائزر کو بوتلوں میں بھر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی سینیٹائزر بنانے کے بعد مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے مگر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے دوران تین ڈرم تیار جعلی سینیٹائزر بھی تحویل میں لے کر موقع سے تین افراد گرفتار کرلئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا  گیا ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین