چودھری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام کرونا وائرس سےمتعلق آگاہی مہم کا آغاز

117

ملتان ،28 مارچ (اے پی پی ): چودھری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سٹاف نے بھی کارونا وائرس سے متعلق  آگاہی پیدا کرنے کا آغاز کر دیا۔

 آج صبح چودھری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہسپتال کے باہر لوگوں میں آگاہی پھیلانے کے سلسلے میں پلے کارڈز اٹھا  رکھے  تھے جس پر لوگوں کو گھر میں رہنے کے لیے مختلف ہدایات درج تھیں۔

 ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ گھروں کے اندر رہ کے نہ صرف خود کو اس وائرس سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ اپنے اردگرد موجود لوگوں کو بھی اس سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ان کا مزید  کہنا تھا کہ گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کرنے میں ہی سب کی بھلائی ہے تاکہ کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔

اے پی پی/ملتان/قرۃالعین