کرونا وائرس کے پھلاہؤ کو روکنے کلئے برنون ملک سے آئے کسی بھی شخص کو آزاد کشمرک داخلے کی اجازت نہںر:وزیر وزیر اعظم آزاد کشمرس

170

مظفرآباد، 28مارچ  (اے پی پی):  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اختیاط طور پر  بیرون ملک سے آئے  کسی بھی شخص کو کشمیر میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہے، خاص کر ان افراد کو جو یورپ اور نارتھ امریکہ سے ہوں۔

ہفتہ  کو میڈیا سے  گفتگو  کرتے  ہوئے   وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے کہا کہ اس سے قبل جتنے بھی لوگ کشمیر آئے اور اس وقت کس مقام پر موجود ہیں، ان سب کا ڈیٹا  آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے حاصل کر لیا گیا ہے۔

 وزیر اعظم آزاد کشمیر  کا کہنا تھا کہ بیر ون ملک سے سترہ ہزار تین سو تین افراد آزاد کشمیر میں داخل ہوئے ہیں اور ان سب  کو مشتبہ کے طور پر علیحدہ رکھا  گیا ہے، ہم  اس معاملے میں کوئی بھی رسک  نہیں لینا چاہتے۔

فاروق  حیدر خان نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل ہی  نہیں کہ اگر یہ وبا پھوٹ پڑے تو ہم اس سے نمٹ سکیں۔انہوں نے آگاہ کیا کہ مظفرآباد میں ٹسٹنگ لیب شروع ہوگئی ہے، ہفتے تک میرپور اور راولاکوٹ میں بھی لیب قائم ہو جائے گی۔ ہم نے یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں بنائی ہیں تاکہ   اس لیول پر جاکر مزید لوگوں کو ٹریک کیا جا سکے۔

وزیر اعظم فاروق حیدر خان نے کہا کہ  ہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو سیلوٹ کرتے ہیں جو  اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم پولیس ، انتظامیہ اور اپنے وزرا کو  بھی سراہتے ہیں جو دن رات کام کر رہے ہیں جبکہ افواج پاکستان اور میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

اے پی پی/سدرہ/قرۃالعین