لاہور؛پولیس کا ڈاکٹروں کی کورونا کخلا ف جنگ میں خدمات پر پھول پیش ، سلوٹ کیا

198

لاہور 27 مارچ(اے پی پی): سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر اے ایس پی رائے ونڈ نے مقامی ہسپتال کا دودہ کیا،اے ایس پی رضا تنویر نے کورونا کے خلاف جنگ پر ڈاکٹروں کو گلدستے پیش کئے اور پولیس افسروں کی طرف سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلیوٹ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب رائیونڈ کے ڈاکٹرز بھی جذبہ خیرسگالی کے طور پر پھول لیکر پولیس آفس پہنچ گئے،عوام کے تحفظ کے لئے دونوں شعبوں نے ایک دوسرے کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

سی سی پی او نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کورونا کے خلاف جنگ کا ہراول دستہ ہیں،شہریوں کے علاج معالجے پر اپنے ہیروز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

اے پی پی /لاہور/حامد