کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو پولیس کی جانب سے “گارڈ آف آنر” پیش

186

لاہور،27 مارچ(اے پی پی): کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض ادا کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو لاہور پولیس کی جانب سے گنگا رام ہسپتال میں  سلامی پیش کی گئی۔

پولیس گارڈ نے ایس پی ڈولفن و ایس پی سول لائن کی قیادت میں ڈاکٹرز کو سلامی پیش کی۔

سلامی کے دوران پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ایس پی ڈالفن عایشہ بٹ نے کہا کہ ڈاکٹرز کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔لاہور پولیس بھی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ،ڈاکٹرز کو سلام پیش کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔لاہور پولیس بھی ڈاکٹرز کی شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر گنگا رام کے ڈاکٹرز کاکہنا تھا پولیس کامورال کسی طور بھی کم نظر نہیں آتا۔

اے پی پی /لاہور/حامد