کورونا کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال منتقلی کے لئے لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں تیار

120

لاہور، 27 مارچ(اے پی پی):  سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کورونا کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال منتقلی کےلئے 6 پولیس ڈویژنز میں قائم ٹیموں میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں،ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ہر ڈویژن میں 10 پولیس جوان سپیشل ٹیم میں شامل ہوں گے، سپیشل ٹیموں کے ارکان کو تمام حفاظتی انتظامات اپنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس ٹیم محکمہ صحت  کے ساتھ ملکر مریضوں کو ہسپتال منتقل کریگی،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کا گھر رہنا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے،مشتبہ کورونا مریض کو طبی مرکز میں منتقل کرنا ہی مناسب ہے۔انہوں نے  ہدایت کی  کے شہری بھی مشتبہ مریض کی موجودگی کی اطلاع محکمہ صحت کو دیں۔

اے پی پی /لاہور/حامد