نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں تیسرے روز بھی  برفباری، جاتی سردی واپس لوٹ آئی

256

ایبٹ آباد،06 مارچ(اے پی پی ): نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی سمیت ہزار ہ  ڈویژن   کے بالائی  مقامات  پر  برفباری  کا  سلسلہ  تیسر ےروز بھی   جاری   رہا  جس  کے باعث ہزار ہ   بھر میں  سردی  کی  شدت میں  ایک بار پھر اضافہ ہو گیا  جبکہ  ہزارہ ڈویژن کے زیریں  علاقوں میں  بارشوں کا سلسلہ  بھی  جاری  ہے ۔

نتھیاگلی، ایوبیہ  اور ٹھنڈیانی میں ایک فٹ تک  برف پڑ گی ہے ،برف باری کے باعث متعدد دیہات کی رابطہ سٹرکیں بند  ہو گئی  ہیں   جس  کے نتیجہ  میں  مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے  جبکہ  تین روز سے جاری بارش اور برف باری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ہزارہ  ڈویژن    کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور شہری علاقوں میں بارشوں  کا سلسلہ دوروز تک جاری رہے گا۔

وی این ایس،ا یبٹ آباد

Download Video