مری میں برف باری ،سردی کی شدت میں پھر اضافہ ہو گیا

171

مری،06 مارچ (اے پی پی ): مری میں برف باری سے پہاڑوں کی چوٹیاں سفید ہو گئی شام تک مجموعی طور پر دو انچ تک برف پڑی جس   کے   باعث  برف باری سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کے دوران جمعرات کی سہ پہر کے وقت تیز برف باری شروع ہوئی، ماہ مارچ میں برف باری نے گزشتہ سال کا ریکارڈ برقرار رکھا جبکہ  سردی کی شدت کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات اور ہیٹروں کا استعمال دوبارہ شروع کر دیاہے۔

مری  اور  مضافات کے نشیبی علاقوں میں موسلادھار بارش اور برف باری سے بعض علاقوں میں پھسلن کی وجہ سے  ٹریفک متاثر  ہوئی ۔

وی این ایس،مری

Download Video