نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں قومی ترقی میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت مکمل مواقع فراہم کر رہی ہے: ضیاء اللہ خان بنگش

147

پشاور،11مارچ(اے پی پی): مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے آج دُرشل پشاور کا اچانک دورہ کیا اور وہاں جاری ٹریننگ کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔

صوبائی مشیر نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوان اسٹارٹ اپس کو نہ صرف صوبے میں بزنس کرنے کے لئے مواقع فراہم کررہی ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ ان کے آئیڈیاز کے لئے سازگار ماحول بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس کے حصول کے لئے ایک موثر نظام قائم کر رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے مطابق سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔

درشل کی بدولت آئی ٹی سے وابستہ نوجوان طبقے کو ایک چھت تلے اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرنے اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھرپور مدد ملے رہی ہے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی دُرشل کا آغاز کر رہے ہیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات /ریحانہ