پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے جدہ میں پاکستانی فلم “موٹرسائیکل گرل” کی نمائش کا اہتمام

399

جدہ، 05 مارچ (اےپی پی):پاکستان قونصلیٹ  نے جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید  کی  رہائش گاہ پر ایک پاکستانی فلم “موٹرسائیکل گرل” کی نمائش کا اہتمام کیا۔ یہ فلم ایشین قونصل جنرلز کلب  کے بینر تلے دکھائی گئی، جسکے تحت  جدہ میں تعینات ایشیائی ممالک کے قونصلیٹ اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے  اپنے ممالک کی  فلموں کی نمائش کرتے ہیں۔ قونصل جنرل پاکستان کی رہائش گاہ میں منعقدہ  تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں ، سعودی اور پاکستانی کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ فلم میں دکھائے جانے والے ، پاکستان کے شمالی علاقوں کی قدرتی مناظر کو شرکا نے بہت پسند کیا۔قونصل جنرل خالد ماجد نے اپنے ابتدائی کلمات  میں شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انکی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انڈونیشیا کے قونصل جنرل، جو اے سی جی سی کے موجودہ صدر ہیں،  کا بھی شکریہ ادا کیا جو فورم کو متحرک رکھے ہوئے ہیں  اور پاکستان کو  اس کو فورم کے سامنے اپنی فلمی  ثقافت کی نمائش کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ایک  لڑکی زینت عرفان کی سچی آپ بیتی ہے جو اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لئے موٹرسائیکل پر اکیلے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر کرتی ہے۔ ۔ ایشین فوڈ فیسٹیول میں سفارتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ شوقین   پاکستانی بریانی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔ اس موقع پر میں ثقافتی طور پر تیار کردہ پاکستانی کھانے کے اسٹال بھی توجہ کا مرکز رہا۔

اے پی پی/حمزہ/فاروق

سورس: وی این ایس، جدہ