8 مارچ کو الحمرا میں ویمن فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا: منیزہ ہاشمی

217

لاہور، مارچ 2(اے پی پی): چیئرپرسن لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا کی تاریخ میں پہلی بار “عورت امن کی سفیر” کے موضوع سے 8مارچ کو ویمن فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول لاہور آرٹس کونسل اور بلیک باکس ساونڈز کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔

منیزہ ہاشمی نے کہا کہ اس فیسٹیول اس کا مقصد پاکستانی خواتین کی سماجی معاشی اور سیاسی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ہے۔ خواتین کے عالمی دن کو عوامی سطح پر منانے کا یہ ایک اہم قدم لاہور آرٹس کونسل کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد پاکستانی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنا اور عالمی سطح پر امن کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو تسلیم کرنا بھی ہے۔

 منیزہ ہاشمی نے کہا کہ ہماری خواتین معاشرے میں ایک فعال اور مثبت کردار ادا کر رہی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ان کی تمام کاوشوں کو سراہا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ پاکستانی خواتین ہمت لگن ایمانداری اور بہادری کا استغارہ ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں پینل ڈسکشنز اور ٹاک سیشنز کے  علاوہ اس فیسٹیول میں آزاد تھیٹر کی جانب سے ایک تھیٹر ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔  مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات بھی اوپن مائیک میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔فیسٹیول میں ہینڈی کرافٹ کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

وی این ایس لاہور