پاک بحریہ کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

132

اسلام آباد،09 مارچ(اے پی پی):پاک بحریہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے  نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغازکردیا۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاک بحریہ خصوصی طور پر شجرکاری مہم کو فروغ دے رہی ہے۔

 امیرالبحر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں  نے  کہا کہ  ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان پاک  بحریہ  کے مطابق گزشتہ کامیاب شجرکاری مہمات کے بعد پاک بحریہ نے اس سال ملک کے مختلف حصوں میں 40 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

شجرکاری کے افتتاح کے موقع پر مہم کی کامیابی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video

.