کرونا وائرس کے پیش نظر طورخم بارڈر کل سے بند، آخری روز مسافروں کا رش رہا

158

پشاور، 15مارچ(اے پی پی): کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر 16مارچ سے طورخم بارڈر کی 14دنوں کیلئے بند ہونے کے احکام جاری ہونے کے بعد آج آخری دن طورخم سرحد پر افغانی مسافروں کا کافی رش رہا،رش کی وجہ سے طورخم بارڈر پر ایمیگریشن عملہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرکاری زرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے طورخم بارڈر آج رات 12بجے کے بعد پیدل آمدورفت اور مال بردار گاڑیوں کی لئے 14دن تک مکمل بند ہو گئی ہو جائیگی۔ طورخم بارڈر کی بندش کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس کے جوان طورخم بارڈر پر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ یکم اپریل تک طورخم بارڈر ہرقسم کے آمدورفت اور مال بردار گاڑیوں کے لئے بند رہے گا۔

اے پی پی /صائم ہحیات/حامد