خیبر پختونخوا میں اس وقت تک کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا: صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا

161

پشاور، 15مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت اور خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اپنی تمام تیاری کرلی ہی، عوام کو ان دنوں اپنی فیملیز کے ساتھ بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کرنا چاہیے، خیبر پختونخوا میں اس وقت تک کرونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

پشاور میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران کی کورونا وائرس پر اہم اجلاس  کی صدارت کے موقع پر تیمور جھگڑا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے بارے میں وزراء، ایم پی ایز، ایم این ایز اور اپوزیشن ممبران کو آگاہ کیا۔انہوں  نے   اس موقع پر عوام سے ایک دوسرے کیساتھ میل جول کم کرنے اور شادی بیاہ کی تقریبات اور دوسرے پروگرامز کو منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

تیمور جھگڑا نے یقین دلایا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر اس وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے لہذا ہاتھوں کو بار بار دھونا چاہیے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا اور ہاتھ اور گلے ملنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

 اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی تجاویز دیں اور حکومتی  اقدامات کو سراہا۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد