کل تفتان سے مزید 200 لوگ خیبر پختونخوا آئیں گے: تیمور جھگڑا

180

پشاور، 17مارچ(اے پی پی): وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کل تفتان سے مزید 200 لوگ خیبر پختونخوا آئیں گے اور ان کو ڈی آئی خان میں موجود ہاسٹل میں ٹھرایا جائے گا۔

اس سلسلے میں تیمور جھگڑا نے ہاسٹل کے طلباء اور خیبر پختونخوا کی عوام کے لیے ایک اہم وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایمرجنسی صورتحال ہے اور اسمیں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ عوام ہمارا ساتھ دیگی۔

وی این ایس، پشاور

Download Video