کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر

187

پشاور، 15مارچ(اے پی پی): مشیراطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے اسلئے اس وباء سے نمٹنے کےلئےکابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے محکمہ صحت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کام کر رہا ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے ،اسکول ، کالج ہاسٹلز ، قیدیوں سے ملاقاتیں سب بند ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ شہریوں کو احتیاط کرنی ہو گی جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کے کسی محکمے کی چھٹی نہیں ہو گی۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد