کورونا وائرس کا واحد حل احتیاط ہے، شہری سماجی فاصلے اور صفائی کا خیال رکھیں: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

128

اسلام آباد ، 24 مارچ (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے اور انھیں احتیاطی تدابیر اپنانے پر راغب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدرمملکت نے یہ بات منگل کو یہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس بحران سے نمٹنے کا واحد حل احتیاط برتنا ہے۔صدر مملکت نے ہر شہری کے سماجی فاصلے اور صفائی رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اے پی پی /ڈیسک /قرۃالعین