”گورنر پنجاب کورونا ہیلپ لائن کال سنٹر”کا آغاز کر دیا، کورونا کخلا ف 24 گھنٹے کام کر یں گے: چوہدری محمدسرور

137

لاہور، 24 مارچ (اے پی پی):انسداد کورونا کیلئے ”گورنر پنجاب کورونا ہیلپ لائن کال سنٹر”کا آغاز کر دیا گیا  ہے ، ہیلپ لائن پر24گھنٹے150 سے زائد ڈاکٹرز موجود ہوں گے جبکہ 03041112101 کے ساتھ 150 فون لائنز فعال ہوں گی اور  ہیلپ لائن پر کال کر نیوالا شخص اپنے شہر کے ڈاکٹر کا انتخاب بھی کر سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب کے9ڈویژن اور آزادکشمیر سے عوام ہیلپ لائن پر کال کر سکیں گے کورونا ٹیلی میڈیسن doctors247.online پر ویڈیو چیک اپ کروایا جاسکتا ہے3 ہزار سے ڈاکٹرز ٹیلی میڈیسن سنٹرز کیلئے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،  کورونا کے خلاف ہم24 گھنٹے کام کر یں گے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ  کورونا سے بچائو کیلئے22کروڑ پاکستانیوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی صرف لاہور میں انسداد کورونا کیلئے ہمارے6ٹیلی میڈیسن سنٹر کام کر رہے ہیں۔

اے پی پی /لاہور/حامد