اسلام آباد کے تمام داخلی راستے سیل کر دیے گئے ، گاڑیوں کو واپس بھیجا جانے لگا

143

اسلام آباد، اپریل 3 (اے پی پی): اسلام آباد کے تمام داخلی راستے جمعہ کے روز سیل کر دیےگئے  اور  گاڑیوں کو واپس بھیجا جانے لگا۔

اسلام آباد پولیس، ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی شہر کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرلیں اور رہاٸشیوں کو سروس روڈ پہ منتقل کر دیا جب کہ فیض آباد، 9thایونیو سمیت تمام بڑی شاہراٶں کو مکمل سیل کر دیا گیا۔

 کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک کے زیادہ تر حصوں میں لاک ڈاؤن ہے اور اسلام آباد راولپنڈی میں اس سلسلے میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اے پی پی/سدرہ/نورین