اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس

137

اسلام آباد، 09 اپریل ( اے پی پی):کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس  میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ نے  کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی تجارت پر پڑنے والے اثرات پر کمیٹی کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی، شیخ رشید، راجہ پرویز اشرف، مشاہد اللہ اور سنیٹر غفور حیدری، شیری رحمان، بابر اعوان خواجہ آصف اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک رہے۔اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گئی  ہے۔

اے پی پی /احسن/حامد