بلوچستان حکومت کا کرونا کے باعث لاک ڈاون میں 30 اپریل تک توسیع کا فیصلہ

108

کوئٹہ، 15 اپریل ( اے پی پی): حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا لوکل ٹرانسمیشن کے زریعے تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہم کورونا کے حوالے سے ایک تشویشناک صورتحال میں داخل ہوگئے ہیں، بلوچستان میں ابتک  کورونا کے کسیز کی تعداد 277 ہوگئی ہے وفاق کی جانب سے کٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ہم نے وفاق سے مزید  وی ٹی ایم  فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبائی حکومت نے طے کیا ہے کہ لاک ڈاون میں  30 اپریل تک توسیع کی جائے تاہم  تاجر دباو ڈال رہے ہیں کہ لاک ڈاون ختم کیا جائے تاجر برادری کو صورتحال کی سنگینی کا احساس کرنا ہوگا

ترجمان  نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے ایس او پی پر عمل درآمد کی شرط پر تعمیراتی شعبہ،  ریسٹورنٹ،  پروندوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے, ایس او پی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایڈیشنل سیکرٹری سمیت بعض ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ روز سے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں رینڈس ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ صوبے کے  4 ڈویژن میں ایمرجنسی کے طور پر لیبارٹری قائم کی جاررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران غریب افراد کو راشن کی فراہمی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے کی جاررہی ہے ۔

 اے پی پی /محمد بلال/حامد