گلگت، اپریل 6 (اے پی پی): تبلیغی مرکز گلگت کے مولانا عبدالحلیم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اللہ کی طرف سے آزمائش ہے اور ان حالات میں جو لوگ حا ل میں ہی تبلیغ سے آۓ ہیں ان کو اپنے گھروں میں محصور ہو جانا چاہیے۔
پیر کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ تبلیغی مرکز سے بھی انہی اقدامات کی اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ ہم مسلمان اس وبائی بیماری کو پھیلانے کا ذریعہ نہ بنیں۔
اے پی پی/سدرہ/قرۃالعین











