دوران پور قرنطینہ مرکز میں مقیم تمام 152 افراد گھروں کو روانہ کر دئیے گئے ہیں ؛وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا نیشنل کوراڈینیشن کمیٹی میں اظہار خیال

95

پشاور،8 اپریل(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ دوران پور قرنطینہ مرکز میں مقیم تمام 152 افراد کو اپنے گھروں کو اور  گذشتہ دو دنوں میں طورخم بارڈر سے15000  افعان باشندوں کو بھی افعانستان بھیج دیا گیاہے۔

وہ بدھ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں شرکت کر رہے تھے جس میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں کورونا وباءکی تازہ ترین صورتحال ، اس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کےلئے کئے گئے انتظامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

 محمود خان نے بتایا کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد کار کو کافی حد تک بڑھایا گیا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر اس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

 وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ وضع کردہ طریقہ کار پر عملدرآمد کی شرط پر صوبے میں  سیمنٹ کی صنعت کو کھول دیا گیا ہے جبکہ تمباکو، ماچس اور اسٹیل کی صنعتوں کو بھی کھول رہے ہیں، جس کیلئے چھوٹے صنعتوں کو سہولیات دینے کے لئے ان صنعتوں کے نمائندوں کا اجلاس بھی بلایا جا رہا ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات /حامد