رحیم یار خان، 08 اپریل (اے پی پی): کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے الَخدمت فاونڈیشن رحیم یار خان نے ہسپتال ، مسجد اور دیگر پبلک مقامات کے لیے ” پرسنل انٹری ڈس انفیکشن گیٹ تھرو” بنا دیا ہے ۔
پرسنل انٹری ڈس انفیکشن گیٹ تھرو سے گزرنے والا ہر فرد کلورین سے سینیٹائز ہو کر آگے جائے گا جس کے باعث کروونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔
عوام نے پرسنل انٹری ڈس انفیکشن گیٹ تھرو بنانے پر الخدمت فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے ۔
اے پی پی /رحیم یار خان/حامد











