کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو رو کنے کیلئے ضلع کرم ،پارا چنار میں کرفیو نافذ

107

ہنگو،08اپریل (اے پی پی ):کرونا وائرس کے  پھیلاؤ کو  رو کنے  کیلئے ضلع کرم ،پارا چنار میں کرفیو  نافذ کر  دیا  گیا ہے ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق  ضلع کرم،پاراچنار میں  آج پانچ بجے سے تا حکم ثانی کرفیو نافذ ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کرفیو کے نفاذ کے بعد انتظامیہ  نے   مختلف  عوامی مقامات  پر لاوڈ اسپیکر کے زریعے عوام  کو  گھروں میں رہنے کی  تلقین  کی ۔

کرفیو کا  اعلان  پولیس اور سیکورٹی فورسز کا پارا چنار بازار میں گشت کے دوران کیا گیا۔

اے پی پی /ہنگو /حامد