وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری عہدے سے مستعفی، وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ منظور کر لیا

99

لاہور،6اپریل   (اے پی پی): صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  نے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا استعفی منظور کر لیا۔

سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے وزارت سے رضا کارانہ طور پر استعفی ہوا ہوں ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ایسی ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے مجھ پر محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کئے جا رہے تھے،  ہر فورم پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کے لئے تیار ہوں،جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں خود کو کسی بھی عہدے کا اہل نہیں سمجھتا۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین