ٹیرر گینگ کا سربراہ گرفتار، اعتراف جُرم سمیت وائرل ویڈیو پر معافی مانگ لی

204

راولپنڈی،23 اپریل (اے پی پی ): راولپنڈی پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،پولیس نے  TSF گینگ کے سرغنہ ذیشان عرف شانی ٹیرر  کو ساتھی سمیت گرفتار کر کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوۓ ذیشان عرف شانی ٹیرر اور ساتھی اعزاز کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس سے مزاحمت بھی کی۔

ملزم شانی ٹیرر قتل، دہشت گردی سمیت اسلحہ کی نمائش، قبضہ گروپ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے، ذیشان عرف شانی ٹیرر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔

 ایس پی صدر ضیا الدین احمد  نے بتایا کہ ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ویڈیو وائرل کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کیا، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔

 سی پی او احسن یُونس نے ایس پی صدر، ایس ایچ او  روات پولیس  اور ٹیم کو سراہتے  ہوئے  گینگ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔سی پی او کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں، معاشرے میں خوف اور دہشت پھیلانے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اے پی پی /حمزہ/قرۃالعین