پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100 انڈیکس میں 386.60 پوائنٹس کا اضافہ

247

اسلام آباد ،23 اپریل  (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 386.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32464.23 پوائنٹس کے مقابلے میں 32850.83  پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کا کاروبار ہو اجس میں سے 160 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ، 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 204,362,252 سے زائد شیئرزکا کاروبار 9,405,658,056 روپے سے زائد میں ہوا ۔

آج سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور فوڈز اور ماڑی پیٹرولیم کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی باٹا پاکستان اور  اوٹسوکا پاکستان کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی ۔ کاروبار کے لحاظ سےمیپل لیف ،  ہیسکول پیٹرول اور فوجی سیمنٹ سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /قرۃ