اسلام آباد ، 02 اپریل (اے پی پی ): جہاں پوری قوم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے وہاں پاک بحریہ لاک ڈاون کے سبب متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے میں کوشاں ہے۔ پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گوادر ، پسنی، بن قاسم ، سومیانی ، شاہ بندر ، کیٹی بندر اوردیگر ملحقہ علاقوں کے مستحق خاندانوں کے لیے ایک ماہ کا راشن فراہم کیا۔
علاوہ ازیں، پاک بحریہ نے کراچی، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور کے علاقوں میں بھی راشن تقسیم کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے جوانوں نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے آگہی مہم کا انعقاد کیا اور ذاتی تحفظ کا سامان تقسیم کیا۔
پاک بحریہ ویمن ایسوسی ایشن نے کراچی میں کم آمدنی والے سیویلین اسٹاف، ماہی گیروں کی ایسوسی ایشن اور اسلام آباد کے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقہ بارہ کہو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی راشن تقسیم کیا۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ اس عظیم قومی مقصد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
اے پی پی /حمزہ /قرۃالعین











