اسلام آباد،03اپریل(اے پی پی ): اسکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے خصوصی ڈاکیومنٹری فلم آج ریلیز کردی۔
ڈاکیومنٹری میں اسکواش کے سابقہ چیمپئنز نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے بھی اس عظیم کھلاڑی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اعظم خان چند روز قبل لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ اعظم خان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسکواش کے کھیل میں قومی پرچم کو سربلند کیا۔ اس کاوش کے ذریعے اعظم خان کی اسکواش کے کھیل میں قومی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جو بلاشبہ آنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اے پی پی /حمزہ/نورین











