کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں: ممبر صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں

110

پشاور، 3 اپریل(اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف  کے  ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی  سید اقبال میاں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں اور ڈویژن سطح پر کرونا ٹیسٹ کی سہولت اور دیگر امدادی پیکجز ملنے کے بعد عوام کے مشکلات میں کمی آئیگی۔

 پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے مشکور ہیں جو کرونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود پاراچنار آئے اور  ہسپتال کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور دیگر مختلف اقدامات اٹھائے۔

 سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین اور میڈیا کے کارکنوں کا کردار قابل ستائش ہے  جو کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود خدمات انجام دے رہے ہیں اور ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کارکردگی اس حوالے سے حوصلہ افزا ہے۔

سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام اور دیگر امدادی پروگراموں کے ذریعے عوام کی بھرپور مدد کی کوشش کی جائے گی، تھری جی فور جی  کی سہولت  کے حوالے سے اقبال میاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کیا ہے انشاء اللہ جلد بحالی ممکن ہے۔

سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس تمام اداروں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے گی اور نوجوان رجسٹریشن کرکے اس فورس کا حصہ بنیں۔

 اے پی پی /صائمہ حیات/نورین