اسلام آباد ،04 اپریل (اے پی پی): پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ان زائرین کو پاک ایران سرحد پر واقع تافتان پر عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا کورونا وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔انہی طیاروں کے ذریعے ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان اب تک پاکستان لایا جا چکا ہے۔
اے پی پی /حمزہ /قرۃالعین











