مظفر آباد، 04اپریل(اے پی پی ):وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہفتہ کو یہاں سول ڈیفنس میونسپل کارپوریشن کے دفاترکا دورہ کیا ، وزیراعظم نے لاک ڈاون کی صورتحال میں شاندار خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں کی خدمات پر انہیں شاباش دی اور میونسپل کارپوریشن کے عملے میں ایمرجنسی کٹس بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر کام کرنے والے ملازمین ریاست کا اثاثہ ہیں،آزادکشمیر کی حکومت اور عوام ملکر کورونا وائرس کی وبا سے چھٹکارا حاصل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں لاک ڈاون کو موثر بنانے میں حکومتی اداروں کے ساتھ عوام بھی اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ لاک ڈاون میں اپنے ارد گرد مستحقین کی مدد کریں ہم آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔
اے پی پی /سدرہ /حامد











