پشین؛ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری

123

پشین،22اپریل(اے پی پی ): پشین میں لاک ڈاؤن کا  سلسلہ بدستور جاری ہے ،شہر بھر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہے  جبکہ  دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن  کے باعث شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کیساتھ دیگر علاقوں کیلئے ٹرانسپورٹ سروس بھی معطل  ہے  اور لوگ گھروں میں محدود  ہیں  تاہم میڈیکل اسٹورز، تندور، سبزی اور فروٹ کی دکانوں کو لاک ڈاؤن سے استشنی حاصل ہے۔

اے  پی پی /روح اللہ/حامد