پنجاب پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون آپریشن قابل ستائش ہے: چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

119

لاہور، 09 اپریل(اے پی پی): چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد  نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون آپریشن قابل ستائش ہے۔

اپنے وڈیو پیغام میں آئی جی پولیس پنجاب اور پنجاب پولیس کی جانب سے بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاون آپریشن کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آجکل کرونا وائرس کا فائدہ اٹھا کے بھکاری مافیا سڑکوں پر آگیا ہے جس سے نہ صرف یہ خود بلکہ دوسرے شہری بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارا محکمہ، آئی جی پنجاب کو ہر طرح کی سپورٹ کیلیے ان کے ساتھ ہے۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین