ژوب : احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں رقوم کی تقسیم جاری

134

ژوب،20 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ژوب  طحہ سلیم   نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے دیہاڑی دار افراد کی مدد کے لیے  احساس کفالت پروگرام کے تحت مختلف مقامات پر 7 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں 12 ہزار روپے فی خاندان امدادی رقوم کی تقسیم جاری ہے۔

پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے   ڈپٹی کمشنر ژوب   کا کہنا تھا کہ پیسوں کی تقسیم کو تین مرحلوں میں رکھا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں موبائل میسج  کے زریعے  شامل  ہونے والے مستحقین  کو  امداد فراہم کی جائے گی جبکہ  تیسرے مرحلے میں مستحقین کو راشن  دیا جائے گا ۔

 انھوں نے بتایا کہ رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ بہتر انداز سے جاری ہے، اس کے علاوہ  سیکشن افسر اور ان کے ساتھ دیگر عملہ خوش اسلوبی سے انتظامات کو چیک کررہا ہے۔

سورس : وی این ایس ، ژوب