کرونا جیسی وبا سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ، توبہ و استغفار کریں: ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منہاج القرآن انٹرنیشنل

158

لاہور، 8 اپریل (اے پی پی): ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منہاج القرآن انٹرنیشنل جواد حامد نے کہا ہے کہ کرونا جیسی وبا سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ ہمارے مذہب میں بتایا گیا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

 اپنے ویڈیو پیغام میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک موقع دیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں سے  جتنا ہوسکےتوبہ کریں ،معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول میں دیکھیں کہ جو ضرورت مند، سفید پوش لوگ ہیں جو کہ شرمندگی کی وجہ سے سوال نہیں کرتے ان لوگوں کا خصوصی خیال رکھا جائے  کیونکہ یہی  اصل  کامیابی ہے۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین