رحیم یار خان؛ کنویں کی کھود ائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 2 افراد دب کر جانبحق

135

رحیم یار خان، 08 اپریل (اے پی پی): چک نمر 13 بستی لنگر خان جماالدین والی روڈ کنویں کی کھود ائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے دو افراد دب  کر جانبحق  ہو گئے  ہیں  جبکہ ریسکیو 1122  کی امدادی ٹیمیں    نے  مسلسل 25گھنٹے  ریسکیو  آپریشن کے بعد  دب جانے والے افراد کی نعشیں نکال کر ورثا کے حوالہ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق  تیس  سال  پرانے ،دس سال سے بند  کنوایں سے  ٹیوب ویل کا پنکھا اوراینٹیں نکالنے کے لیے  دو کسان نیچے اترے تھے، کنویں کی کھود ائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے کنواں  دب گیا جس کی زد میں آکر چچا بھتیجا  48 سالہ ریاض ولد فیض محمد اور پہلوان ولد محمد ایوب عمر 16 سال جانبحق ہو گئے ۔

ریسکیو 1122  کی امدادی ٹیمیوں نے   4 ٹریکٹرز، دو ایکسی ویٹر، ایک ہیوی کرین، ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی وہیکلز اور مقامی لوگوں کی مددسے مسلسل 25گھنٹے  ریسکیو  آپریشن  کیا  اور دب جانے والے دونوں افراد  کی نعشیں  نکال کر ورثا کے حوالہ کیں ۔

اے پی پی /رحیم یار خان/حامد