کرونا وائرس لاک ڈاؤن، گلگت بلتستاں کے ساںحتی مقامات ویران پڑ گئے

137

غذر،05 اپریل(اے پی پی):کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پورے گلگت بلتستان اور خصوصاً ضلع غذر  میں جاری لاک ڈاون کے باعث سیاحتی مقامات ویران پڑ گئے ہیں، ہر سال اپریل میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی تمام سیاحتی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا رش لگ جاتا تھا مگر اس سال کورونا وائرس کے وباء نے دنیا بھر کی طرح غذر کے سیاحتی مقامات کو ویران کردیا ہے، جس سے لوگوں کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری  جانب وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے  غذر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کر دیے گئے تھے  کرونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ موسم گلگت بلتستاں میں سیاحت کیلئے انتہائی موزوں سمجھا جاتا یے ،گزشتہ دو روز سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں موسم صاف ہے  دھوپ نکلنے کی وجہ سے سردی میں کمی آگئی ہے،غذر کے سرسبز و شاداب وادیاں، برف پوش پہاڑ،  صاف پانی، برفانی تودے،  بادام کے کھلے پھولوں نے قدرتی حسن کو مزید دوبالا کردیا ہے۔

اے پی پی / جاویدقبال/ قرۃالعین