کسی پرائیویٹ خریدار کو پنجاب سے گندم اٹھانے کی اجاز ت نہیں ہوگی: سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان

129

لاہور،17اپریل(اے پی پی):  سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیرصدارت گندم خریداری پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کے تمام بارڈر سیل کر دیے ہیں گندم باہر نہیں جائے گی۔،گندم خریداری کا ہدف حاصل ہونے تک گندم کہیں نہیں بھیجیں گے، دیگر صوبوں کے ساتھ گندم خریداری کے باقاعدہ معاہدے ہونگے، کسی پرائیویٹ خریدار کو پنجاب سے گندم اٹھانے کی اجاز ت نہیں ہوگی۔

 سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کیلئے مربوط پالیسی بنا رہے ہیں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے گندم خریداری کیلئے تمام معاملات کو تحریری شکل دینے کی ہدایت بھی کی۔

اے پی پی /لاہور /ریحانہ