کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت جاری

146

اسلام آباد، 09 اپریل (اے پی پی):کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا  اجلاس جاری ہے،اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی  روم نمبر 2 میں ہو رہا ہے،پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی،بابت اعوان اور شیخ رشید سمیت راجہ پرویز اشرف، مشاہد اللہ اور سنیٹر غفور حیدری  موجود ہیں جبکہ شیری رحمان، خواجہ آصف اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس کو وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر بریفنگ دیں گے جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی تجارت پر پڑنے والے اثرات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی رپورٹ  بھی پیش کی جائے گی،سنیٹر اعظم خان سواتی کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کے قوائد و ضوابط اور ToRs پر غور کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں ہیں۔

اے پی پی /صائمہ/قرۃالعین