گهوٹکی قرنطینہ مرکز میں موجود تمام لوگوں کو بہتر سہولاہت فراہم کرنے کی کوشش کر رہےہیں: ڈپٹی کمشنر

129

گهوٹکی،19 اپریل (اے پی پی ):   ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم نے کہا ہے گھوٹکی کےقرنطینہ میں موجود تمام لوگوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے تمام اقدامات انکی اور قوم کی بہتری کے لئے ہیں اس لئے تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تا کہ یہ مشکل وقت احسن طریقے سے گزر سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی  کے ہمراہ نجی اسکول میں قائم قرنطینہ مرکز کے دورہ  کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا  کہ لوگوں کے لئے قرنطینہ میں رہنا مشکل ضرور ہے مگر انتظامیہ کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ صبر و تحمل سے وقت گزاریں، اسی میں ان کی اور قوم کی بہتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن  لوگوں کا ٹیسٹ منفی آئے گا تو انہیں اپنے گھر جانے دیا جائے گا جبکہ مثبت آنے والے افراد کا علاج ہوگا تا کہ ان کو خطرناک وائرس سے چھٹکارا  مل سکے ۔

اے پی پی /   Nazeer Ahmed Malik     /قرۃالعین