ہری پور ، 09 اپریل (اے پی پی):ہری پور کے ڈاکٹروں نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اپنی مدد آپ کے تحت ٹیلی میڈیکیشن سروس کا آغاز کر دیا،ٹیلی میڈیکیشن سروس کے تحت آئی،ہارٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ سمیت تمام شعبوں کے ڈاکٹرز مریضوں کو نا صرف مفت مشورے بلکہ ادویات بھی تجویز کی جا رہی ہیں اور اس سروس کے تحت مریضوں کو ڈرون کے ذریعے انکے گھروں پر ادویات بھی پہنچائی جارہی ہیں۔
صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا یہ استعمال ہری پور اور ایبٹ آباد کے علاوہ ملک کے کسی شہر میں نہیں ہے جبکہ ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے لوگ اس آن لائن سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اے پی پی /ہررے پور/قرۃالعین











