حکومت ڈیری کی صنعت کو فروغ  دینے کیلئے پر عزم ہے: ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  

0
124

اسلام آباد، 07مئی  ( اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ   نے کہا ہے  کہ حکومت ڈیری کی صنعت کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہے اور اس شعبے کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔

جمعہ کو   ڈیری ایسوسیشن  نمائندوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات  میں گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کہنا تھا کہ خزانہ، ایف بی آر اور ڈیری صنعت کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس شعبے کے فروغ کے حوالے سے تجاویز اگلے ہفتے تک پیش کرے گی۔

ملاقات کے دوران ڈیری کے شعبے کے فروغ ، شعبے کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

اے پی پی/ سعیدہ/قرۃالعین