بہاولنگر،15مئی (اے پی پی): حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق3 روزہ لاک ڈاؤن جاری، پابندیوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔بازار،کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند جبکہ مساجد ، امام بارگاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی۔
لاک ڈاؤن اور ڈبل سواری پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کی اور مرتکب 52 افراد گرفتارکرلئے جبکہ گرفتار ہونے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر ضلع بھر میں اب تک 1219 مقدمات درج جبکہ2450 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہ











