خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کو جلد زائرین کے لیے کھول دیا جائیگا :امام کعبہ شخ السدیس کا اعلان

925

مکہ المکرمہ، 30 اپریل (اے پی پی ): مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علی وسلم کے امور کے جنرل صدر ، امام کعبہ شیخ عبد الرحمٰن السدیس  نےکہا ہے کہ حرمین شریفین کو جلد دوبارہ کھول دیا جائیگا۔ حرم کعبہ کو عطر لگانے کے موقع پر شیخ السدیس نے کہا کہ مسجد الحرام کو طواف، سعی اور عبادات کے لیےجلد کھولا جارہا ہے۔

امام کعبہ نے کہا کہ  ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد نبوی بھی عبادات کے لیے کھول دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کوروناوائرس سے بچاؤ کی خاطر حرمین اور دیگر مساجد کو بند کیا گیا تھا تاکہ حفاظتی تدابیر کی جاسکیں۔

اے پی پی/حمزہ/قرۃالعین