خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری کورنا ٹیسٹ کا باقاعدہ افتتاح

206

پشاور، 30مئی(اے پی پی): وزیر صحت  تیمورسلیم  خان جھگڑا نے ہفتہ کو ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بائیو سیفٹی لیول 2 لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا جوکہ پبلک سیکٹر ہسپتال میں تیسری لیبارٹری ہے۔

افتتاح کے بعد وزیر صحت نے ہسپتال کے دیگر حصوں کامعائنہ کیا بعدازاں ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے  وزیر صحت کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر صحت کو ہسپتال میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران وزیر صحت کو بتایا گیا کہ ابتدائی مراحل میں یومیہ 50 سے 80ٹیسٹ کیے جا سکیں گے جبکہ عنقریب اس کی استعداد  کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال خیبر پختونخواہ کا دوسرا بڑا ہسپتال ہے جہاں یہ لیبارٹری موجود ہے۔ وزیر صحت نے PCR لیبارٹری کی استعداد کو بڑھانے کا وعدہ کیا اور سیکریٹری ہیلتھ کو اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام اُٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

 وزیر صحت تیمورسلیم خان جھگڑا نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی ٹیم کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا اور ساتھ ہی فرنٹ لائن سولجرز کی کام اور جذبے کی بھی تعریف کی ۔

وی این ایس، پشاور