عارفوالا؛شہادت حضرت امام حسینؑ کے سلسلہ میں  مجلس عزاء کا انعقاد

131

ارف والا،31مئی(اے پی پی):انجمن اثناء عشری عارف والا کے زیرِ اہتمام سرپرست پیر سید محمد حسن مہدی زیدی کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت  ڈی بلاک میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس عزاء سے ذاکر اہلیبیت سید عاقل رضا زیدی آف لاہور نے خطاب کیا جبکہ نامور  نوحہ خوانوں نے نواسہ رسول ؐ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا، مجلس عزاء میں عزاداروں نے سینہ کوبی کرکے  پرسا دیا۔

اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ سمیت ممبران ضلعی امن کمیٹی نے بھی اپنے فرائض سرانجام دئیے۔اس دوران پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

وی این ایس عارف والا