عارف والا  پولیس کی کارروائی، اغواء ہونے والا بچہ بازیاب، ملزم گرفتار

143

عارف والا، 31مئی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر  ڈی ایس پی عارف والا فیاض احمد پنسوتا کی نگرانی  ایس ایچ او تھانہ قبولہ شاہد بھٹہ اور اے ایس آئی نثار احمد نے 5 سالہ اغوا شدہ بچہ وہاڑی سے  برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

گرفتار ملزم محمد حسین عرف بھولی  نے کچھ دن قبل قبولہ گلشن فرید کی رہائشی صفیہ بی بی کے 5 سالہ بچے سلمان کو اغوا کر کے  143 /ڈبلیو بی وہاڑی  میں قید کر رکھا تھا۔

 مدعیہ کی درخواست پر تھانہ قبولہ پولیس نےبھاری نفری کے ہمراہ 5 سالہ سلمان کو ملزم محمد حسین کے بھانجے طارق کے گھر سے برآمد کر لیا، ملزم محمد حسین نے اس سے قبل بچے کی والدہ صفیہ بی بی کو بھی اغوا کیا تھا جس پر صفیہ بی بی ملزم کے چنگل سے فرار ہو کر واپس آگئی تھی،ماں کو دوبارہ واپس بلانے کے لیے ملزم نے اس کے بیٹے کو اغوا کیا تھا۔

 بچے کو والدہ کے حوالے کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وی این ایس، عارف والا