محکمہ خوراک کا خیرپور میں گندم کے گوداموں پر چھاپہ،55 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد

264

سکھر،31مئی( اے پی پی ):خیرپور کے تحصیل نارو میں محکمہ خوراک کا گندم کے گوداموں پر چھاپہ ، چھاپے کے دوران 55 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔

اس موقع پر فوڈانسپکٹر نصیر میمن کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران 55 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد  کی گئیں ہیں جبکہ تمام تر گندم کے گودام سیل کردیے گئے ہیں۔انہوں  نے بتایا کہ تاجروں نے گندم  دوسرے اضلاع میں پہنچانے  کے لیے چھپا کر رکھی  تھی۔

وی این ایس، سکھر